لاہور، پانامہ کیس کا فیصلہ، حکومتی شخصیات کی جانب سے مٹھائی تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

جمعہ 21 اپریل 2017 19:24

لاہور، پانامہ کیس کا فیصلہ، حکومتی شخصیات کی جانب سے مٹھائی تقسیم کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) پانامہ کیس کے فیصلے حکومتی شخصیات کی جانب سے مٹھائی تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے نتیجے میںسرکاری اداروں پر تعینات حکومتی شخصیات نے ایک دوسرے کو مٹھائی تقسیم کی۔ اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ لاہو رڈپٹی میئر نذیر خان سوانی نے ٹائون ہال میں اور لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کو مٹھائی کھلائی۔

(جاری ہے)

واسا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین واسا چوہدری شہباز نے واسا ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی۔ مسلم لیگ لائرز فورم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے حمایتی وکلاء میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر لارڈ میئر لاہور کاکہنا تھا کہ پانامہ کیس پر فیصلہ تو ہمارے حق میں آیا لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ پاکستان تحریک انصاف والے کیوں جشن منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترامکیا اور آج بھی کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :