اسلام آباد، عدالت کی جانب سے غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری

جمعہ 21 اپریل 2017 19:06

اسلام آباد، عدالت کی جانب سے غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کو عدالت نے پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس نے گزشتہ روز اسلام آباد میں غیر قانونی طو رپر رہائش پذیر چھ افغان باشندوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ رسول بخش میرجت کی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت پیشی کے موقع پر چار افغانیوں شوکت اللہ، شاکر ، شریف اللہ اور خورشید کی جانب سے اپنے اپنے افغانی کارڈ پیش کئے گئے جن کی بنیاد پر فاضل جج نے انہیں تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ نمبر 33/2012 سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اسی مقدمہ میں نامزد دیگر دو افغان بشیر اللہ اور بسم اللہ اپنے شناختی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر فاضل جج نے انہیں پاکستان سے افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ (عابد شاہ/عدنان)

متعلقہ عنوان :