سپریم کورٹ،قتل کے ملزم کی سزاء کیخلاف اپیل مسترد،عمر قید کے 2 ملزمان بری

جمعہ 21 اپریل 2017 19:06

سپریم کورٹ،قتل کے ملزم کی سزاء کیخلاف اپیل مسترد،عمر قید کے 2 ملزمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) سپریم کورٹ نے لکڑی کاٹنے پر تین افراد کو قتل کرنے والے ملزم برکت کی سزائے موت کیخلاف اپیل مستردجبکہ40کلو گرام پوست برآمدگی کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے دو ملزمان کو بری کردیا ہے ، دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پنجاب کے ایک تھانے میں 18 اہلکاروں کی نفری ہوتی ہے جن میں سے تھانے کے کچھ اہلکار عدالتوں میںاور کچھ امن و امان کیلئے تعینات ہوتے ہیںجبکہ پنجاب کے تھانوں کے بچ جانیوالے اہلکار پروٹوکول ڈیوٹی پر معمور ہوتے ہیںجمعہ کو دونوں مقدمات کی سماعت سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، ملزم برکت علی نے 2009میں میاں والی میں لکڑی کاٹنے پر جاوید اقبال، سخی محمد، عبداللہ کو قتل اور ظفر اقبال کو زخمی کیا تھا ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی سپریم کورٹ نے بھی ہائی کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے برقرار رکھا ہے جبکہ پوست برآمدگی کیس میں عمر قید کی سزا پاناے والے دو ملزمان محمد عباس اور منشاء کو ٹرائل کورٹ اور ہائی کوڑٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ، عدالت عظمیٰ نے مشترکہ برآمدگی کے باعث دونوں ملزمان کو بری کردیا ہے ،ملزم منشاء اور محمد عباس کی درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پنجاب کے ایک تھانے میں 18 اہلکاروں کی نفری ہوتی ہے جن میں سے تھانے کے کچھ اہلکار عدالتوں میںاور کچھ امن و امان کیلئے تعینات ہوتے ہیں، پنجاب کے تھانوں کے بچ جانیوالے اہلکار پروٹوکول ڈیوٹی پر معمور ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :