وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا

․تمام تقسیم کارکمپنیوں کی حدود میں واقع شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور مضافاتی علاقوں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیدیا گیا

جمعہ 21 اپریل 2017 19:05

وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا نیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت تمام تقسیم کارکمپنیوں کی حدود میں واقع شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور مضافاتی علاقوں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے جبکہ دوسری طرف وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کیے گئے لوڈشیڈنگ کے شیڈول کے باوجود شہری اور مضافاتی علاقوں میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں شہروں میں 10 سے 12 اور دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ دوسری طرف عوامی حلقے وزارت پانی و بجلی ے اس دعوے پر پھٹ پڑے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ حکومت لوڈشیڈنگ کے حوالے سے دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے۔ حکومت اس حوالے سے کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے۔ عوامی حلوقں نے وزیراعظم نواز شریف سے سوال اٹھایا ہے کہ وزیراعظم بتائیں کہ بجلی کے وہ منصوبے کہاں ہیں جن کی تشہیر پر انہوں نے عوام کے اربوں روپے خرچ کرکے صرف اپنی تشہیر کی ہی

متعلقہ عنوان :