دنیا کی کو ئی طاقت قانونِ ناموسِ رسالت کو تبدیل یا ختم نہیں کرسکتی‘ پیر سید ریاض حسین شاہ

جمعہ 21 اپریل 2017 18:51

دنیا کی کو ئی طاقت قانونِ ناموسِ رسالت کو تبدیل یا ختم نہیں کرسکتی‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کو ئی طاقت قانونِ ناموسِ رسالت کو تبدیل یا ختم نہیں کرسکتی۔ عاشقان رسول اپنی جانوں پر کھیل کر 295-Cکا تحفظ کریں گے۔ انتہا پسندی دینی مدارس نہیں جدید تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے۔ کامل ایمان کیلئے حضور نبی کریم کیساتھ لامحدود محبت اور غیر مشروط وفاداری ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹائون لاہورمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے نوجوان نسل کی تربیت ضروری ہوچکی ہے۔ مسلمان قر آن اور صاحب قر آن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ قرآنی ہدایات و تعلیمات پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ اسلام میں شدت پسندی اور دہشتگردی کی کو ئی گنجائش نہیں۔ امریکہ نے اسلام اور مسلمانوں کو بد نام کرنے کیلئے جعلی جہادی تنظیمیں کھڑی کی ہیں۔ اسلام امن و محبت، رواداری او ر احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ اسلام قتل ناحق کا سب سے بڑا مخالف ہے۔

متعلقہ عنوان :