لاہور، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی 79ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعہ 21 اپریل 2017 18:41

لاہور، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی 79ویں برسی  عقیدت و احترام سے منائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی 79ویں برسی گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ برسی کی مناسبت سے سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ مختلف شہری حلقوں سمیت نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے ارکان، شاعروں اور ادیبوں کی کثیرتعداد نے مزار اقبال پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :