صدر مملکت سے سعودی عرب کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کی ملاقات

نئے سفیر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور پاکستانیوں کی بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ممنون حسین

جمعہ 21 اپریل 2017 18:41

صدر مملکت سے سعودی عرب کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) صدر مملکت ممنون حسین سے سعوی عرب کیلئے نامزد پاکستانی سفیر وائس ایڈمرل (ر) خان ہاشم نے ملاقات کی جس میں صدر نے ان کو نئی ذمہ داریوں کیلئے نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیاں دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے سمیت سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، صدر مملکت نے جمعے کو ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نہ صرف بہترین دوست بلکہ عزیز بھائی بھی ہیں جو عالمی و علاقائی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں، دہشتگردی بھی ایک علاقائی و عالمی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے پاکستان اقوام عالم کی پر کوشش کا بھرپور ساتھ دے گا، انہوں نے وائس ایڈمرل (ر) خان ہاشم کو سعودی عرب کیلئے پاکستانی سفیر نامزد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بحیثیت سفیر نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے بلکہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں سازگار ماحول اور موقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے جبکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنانے کے لئے اپنی صلاحیتیں بہتر انداز میں بروئے کار لائیں گے، وائس ایڈمرل (ر) خان ہاشم نے مبارکباد دینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بحثیت پاکستانی سفیر اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

وقار)