استعفیٰ کا غیر آئینی مطالبہ کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں،آصف کرمانی

سیاسی طور پر بلیک میل نہیں ہونگے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا،معاون خصوصی

جمعہ 21 اپریل 2017 18:35

استعفیٰ کا غیر آئینی مطالبہ کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے استعفیٰ کا غیر آئینی مطالبہ کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، سیاسی طور پر بلیک میل نہیں ہونگے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف عدالت سے مجرم ثابت نہ ہونے پر سرخرو ہو گئے لیکن مخالفین پھر بھی واویلا کرکے وزیراعظم سے غیر آئینی طور پر استیفیٰ مانگنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو واضح طور پر توہین عدالت کا ارتکاب ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنا حساب دے دیا، اب عمران خان، جہانگیر ترین اور علیم خان کی باری ہے، یہ کرپٹ اور بلیک میلرز جبکہ سراج الحق مولانا مودودی کے جماعت ہے کھوٹے سکے ہیں، بلیک میلرز واویلا کرتے ہیں تو کرنے دیں لیکن ہم سیاسی طور پر بلیک میل نہیں ہوں گے بلکہ وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کا سفر اسی طرح جاری رہے گا۔

وقار)