علامہ اقبال ؒ سچے عاشق رسول اورمسلمانوں کے حقیقی قائد تھے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

حکیم الامت کے افکارونظریات پر عمل پیر اہوکر ہی پاکستان کو عظیم ترمملکت بنایا سکتاہے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعہ 21 اپریل 2017 18:35

علامہ اقبال ؒ سچے عاشق رسول اورمسلمانوں کے حقیقی قائد تھے‘ڈاکٹرراغب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ علامہ اقبال ؒ سچے عاشق رسول اورمسلمانوں کے حقیقی قائد تھے،حکیم الامت کے افکارونظریات پر عمل پیر اہوکر ہی پاکستان کو عظیم ترمملکت بنایا سکتاہے،مصورپاکستان کے نزیدتمام معاشرتی،معاشی اورسماجی مسائل کاحل تعلیمات اسلام میںمضمر ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعة المبارک کے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ علامہ اقبال ؒدوقومی نظریے کے بہت بڑے حامی تھے آپ ؒ کی نبی کریمﷺ کے ساتھ والہانہ محبت تھی۔ان کے ذہن میںعشق ومستی کااول وآخری محورنبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ ہی تھی۔علامہ اقبال ؒ نے اپنے افکار ونظریات کو قرآن کریم اورحدیث مبارکہ سے اخذکئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلمانوںکو زوال سے عروج پانے کیلئے اتحادواتفاق پیغام دیا۔ علامہ ا قبال مسلم قوم کو غلامی زنجیروں سے آزاد کر تہذیب انسانی کی امامت وقیادت پر فائز دیکھنا چاہتے تھے۔آج بھی مسلم معاشرے اسلام کے فلسفہ اخوت کوترک کر تقسم درتقسیم کاشکاہورہے ہیں۔مسلم قوم قرآن وسنت سے اپنے تعلق مضبوط کرہی فوز وفلاح پاسکتی ہے۔مغرب کی اندھی تقلید کے بجائے مسلم امہ اپنامسائل کے حل قرآن وسنت کی تعلیمات میں تلاش کرے۔

متعلقہ عنوان :