منشیات کے عادی افراد کے علاج کیلئے سرکاری شعبہ میں سب سے بڑی علاج گاہ مکمل

انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر پر 192.142ملین لاگت آئی

جمعہ 21 اپریل 2017 18:34

منشیات کے عادی افراد کے علاج کیلئے سرکاری شعبہ میں سب سے بڑی علاج گاہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) سرکاری شعبہ میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لئے ملک کی سب سے بڑی سٹیٹ آف دی آرٹ علاج گاہ انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے احاطہ میں تعمیر کر دی گئی ہے جس پر 192.

(جاری ہے)

142ملین روپے لاگت آئی ہے - یہ علاج گاہ 100 بستروں اور 10سیل پر مشتمل ہے جو جون تک فنکشنل ہو جائے گی-یہ بات صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے جمعہ کے روز انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے احاطہ میں تعمیر ہونے والی سٹیٹ آف دی آرٹ منشیات کے مریضوں کی علاج گاہ کا معائنہ کرنے اور اسے فنکشنل کرنے کے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل ) ڈاکٹر سلمان شاہد، چیف ایگزیکٹو PIMH ڈاکٹر ناصر بھٹی، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران اور انسٹی ٹیوٹ کے دیگر انتظامی ڈاکٹر ز نے شرکت کی- اجلاس کو بتایا گیا کہ منشیات کی علاج گاہ کے لئے محکمہ خزانہ نے 113آسامیوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ 40 آسامیوں کے لئے یارڈسٹک فار مولا طے کر کے جلد منظوری دے دی جائے گی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ فوری طور پر 40 آسامیوں کے لئے یارڈ سٹک فارمولا طے کرنے کے لئے قائم کمیٹی سے رجوع کر کے اس کام کو تیز رفتاری کے ساتھ نمٹایا جائی- چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ناصر بھٹی نے بتایا کہ طبی آلات کی خریداری کے لئے 38.000 ملین روپے جاری ہو چکے ہیں سپلائی آرڈر کے تحت بیشتر میڈیکل آلات کی ڈلیوری ہو چکی ہے اور یہ تمام کام 31مئی تک مکمل کر لیا جائے گا -محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران نے بتایا کہ 200KVA ،400KVA کا ٹرانسفارمر اور الیکٹرک پینل کی پروکیورمنٹ جلد مکمل کر لی جائے گی -خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور میڈیکل انسٹی ٹیوٹ تعمیر کر رہی ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کا سینٹر پاکستان میں سرکاری شعبہ میں قائم ہونے والا سب سے بڑا ہسپتال ہو گا جہاں مریضوں کی علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی -خواجہ سلمان رفیق نے ایڈکٹ سینٹر () کی نو تعمیر خوبصورت عمارت کا معائنہ کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر کی تعمیر مکمل ہونے پر چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ناصر بھٹی محکمہ صحت اور محکمہ مواصلات کے ایس ای اور ایکسئین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ سینٹر کو فنکشنل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ جون 2017ء تک اس علاج گاہ کی آپریشنل کیا جا سکی-

متعلقہ عنوان :