پہلے ہی کہاتھا پانامہ کے معاملے میں تحقیقات کی ضرورت ہے‘ چیف جسٹس (ر) انور ظہیر جمالی

فیصلے پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا ،تحقیقات جزوی طور پر فوجداری نوعیت کی ہوںگی ‘ نجی ٹی وی

جمعہ 21 اپریل 2017 18:26

پہلے ہی کہاتھا پانامہ کے معاملے میں تحقیقات کی ضرورت ہے‘ چیف جسٹس (ر) ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر)انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہاتھا کہ پانامہ کے معاملے میں تحقیقات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ وہی ہوا جو میں نے چند ماہ پہلے کہا تھا،اب بھی ججز نے تحقیقات کا حکم دیا ہے ،جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا آپشن دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا مگرتحقیقات جزوی طور پر فوجداری نوعیت کی ہوںگی اور ججز نے بھی تحقیقات اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا۔