وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس جے آئی ٹی پر اثر انداز ہونیکی کوشش ، جس ادارے نے تحقیقات کرنی ہیںاس کا باس نوازشریف کی وکالت کررہاہے ‘ پیپلز پارٹی

آصف زرداری کیخلاف لیگی وزرا ء کی تنقید برداشت نہیں کرینگے ،میڈیا ٹرائل کرنے والے خود سب سے بڑی عدالت میں بے نقاب ہورہے ہیں

جمعہ 21 اپریل 2017 18:26

وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس جے آئی ٹی پر اثر انداز ہونیکی کوشش ، جس ادارے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کو جے آئی ٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ، پیپلزپارٹی کے خلاف سازشوں کے جال بننے والی اب پانامہ کیس سے نہیں بچ سکیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان چوہدری منظور نے وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں کہا کہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کر کے جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی کو پیغام دیدیا ہے ، جس ایف آئی اے نے تحقیقات کرنی ہیںاس کا باس نوازشریف کی وکالت کررہاہے ۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگی قیادت کی تکلیف نمایاں ہے کیونکہ ان کی دُم پر پائوں جو آیا ہے ۔

(جاری ہے)

عجب بات ہے کہ چوہدری نثار کرپشن میں پھنسے نواز شریف کے لئے چلا رہے ہیں ، چوہدری نثار پانامہ کیس میں دفاع نہ کریں اب تو سپریم کو رٹ بھی حکومتی دلائل سے مطمئن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر دوسروں کو کچھ نہ بولنے کی نصیحت کرنے والاوزیر داخلہ خود پریس کانفرنس کررہاہے ، پیپلزپارٹی کے خلاف سازشوں کے جال بننے والی اب پانامہ کیس سے نہیں بچ سکیں گے ۔

چوہدری ثنار اپنی پارٹی کو بھی بتائیں پانامہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا جشن کس بات کا منایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اوراسکی حکومت آج سے نہیں گزشتہ 15سال سے آصف زرداری کا احتساب کررہی ہے ، آصف علی زرداری کے خلاف لیگی وزرا ء کی تنقید برداشت نہیں کریں گے ، آصف علی زرداری کا میڈیا ٹرائل کرنے والے خود سب سے بڑی عدالت میں بے نقاب ہورہے ہیں ، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ۔ چوہدر ی منظورنے مزید کہا کہ کیا چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے کرپٹ وزرا ء کی ویڈیوز نہیں دیکھیں ،پارسائی کا رونا بند کیا جائے ۔