شمالی کوریائی پیپلز آرمی کی سالگرہ پر جنوبی کوریا ہائی الرٹ، اپنی فوج کو چوکس رہنے کا حکم

سرحدی تحفظ کے عمل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، موجودہ صورت حال پر مسلسل نگاہ ہے،جنوبی کوریا کی وزارت انضمام

جمعہ 21 اپریل 2017 18:16

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) شمالی کوریائی پیپلز آرمی کی سالگرہ پر جنوبی کوریا الرٹ ہو گیا ،جنوبی کوریا نے اپنی فوج کو چوکس رہنے کا حکم دیدیا،سرحدی تحفظ کے عمل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئندہ ہفتے شمالی کوریا کی پیپلز آرمی اپنے قیام کی پچاسیویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقع پر جنوبی کوریا نے اپنی فوج کو چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریائی پیپلز آرمی کے قیام کی سالگرہ اس کی سرمائی مشقوں کے اختتام پر منائی جا رہی ہے۔ جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں نے اپنی اپنی سرحدوں پر بھاری ہتھیار جمع کر دیے ہیں۔ آج کل امریکا اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں بھی جاری ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارت انضمام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال پر مسلسل نگاہ رکھی جا رہی ہے اور سرحدی تحفظ کے عمل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :