شام ، اتحادی طیاروں کی بمباری ،23 افراد ہلاک،متعدد زخمی

جمعہ 21 اپریل 2017 18:16

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) شام کے صوبے دیرالزور میں اتحادی طیاروں کی بمباری میں23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ،ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عام شہری بھی شامل۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے دیرالزور کے جنوبی علاقے میں مختلف مقامات پر بمباری کی جس میں23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق ہیلی کاپٹروں نیدیر البلادکے علاقے میں بیرل بم گرائے ہیں۔مانیٹرنگ کمیشن کے مطابق بمباری امریکی اتحادی فضائیہ نے کی تاہم اتحادی افواج نے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :