بھارتی وزیر داخلہ نے کشمیری اوربھارتیوں کو ایک ہی خاندان کا حصہ قرار دیدیا

جمعہ 21 اپریل 2017 18:16

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیری طالب علموں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اور ہم ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں، ریاستیں ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کریں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ مجھے ایسی خبریں ملی ہیں کہ ملک کے کچھ حصوں میں مبینہ طور پر کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ اتر پردیش اور راجستھان میں کشمیری طلبا کو دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اتر پردیش نونرمان سینا نامی ایک تنظیم کے میرٹھ میں لگائے گئے بل بورڈز کی تصویر بھی کافی زیادہ شیئر کی جا رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج پر پتھر مارنے والے کشمیریوں کا بائیکاٹ کیا جائے اور شمیری اترپردیش چھوڑ دیں۔اس سے قبل راجستھان کی میواڑ یونیورسٹی میں کشمیری طالب علموں کے ایک گروپ پر مقامی لوگوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا اور انہیں دہشت گرد کہا تاہم اس واقعے میں کسی کو شدید چوٹیں نہیں آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :