اس بار ہم نے پنجاب کوفتح کرکے شریفوں کومٹاناہے ،آصف زرداری

سندھ اسمبلی نے گونوازگوکی قراردادمنظورکرلی،میاں صاحب روٹیاں توڑنے اورپائے کھانےکےسواکچھ کام نہیں کرسکتے،فیصل صالح حیات کواپنےخاندان پیپلزپارٹی میں واپسی پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔شریک چیئرمین پی پی کا جھنگ میں عوامی جلسےسےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اپریل 2017 17:29

اس بار ہم نے پنجاب کوفتح کرکے شریفوں کومٹاناہے ،آصف زرداری
جھنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل2017ء) :پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ اس بار ہم نے پنجاب کوفتح کرکے شریفوں کومٹاناہے ،آپ روٹیاں توڑنے اور پائے کھانے کے کچھ کام نہیں کرسکتے،فیصل صالح حیات کواپنے خاندان میں واپسی پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔انہوں نے آج شاہ جیونہ جھنگ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ جیونہ کے لوگوں کاپیاردیکھ کربڑی خوشی محسوس کررہاہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ہم نے پنجاب کوفتح کرکے شریفوں کومٹاناہے ۔

(جاری ہے)

زرداری نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے گونوازگوکی قراردادمنظورکرلی ہے۔جس طرح ہم نے مشرف کوگھربھیجااسی طرح ہم نوازشریف کوبھی گھربھیجیں گے ،میاں صاحب آپ گھرنہیں بلکہ کسی اور گھرجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ،بلوچستان،کے پی ،سندھ کوآپ سے نجات چاہیے کیونکہ آپ روٹیاں توڑنے اور پائے کھانے کے کچھ کام نہیں کرسکتے۔آپ مدینے جائیں یاپھر ہم آپ دوبارہ لانڈھی جیل میں کھانابھیجنے کوتیارہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کچھ توحیاکریں،پاناما گیٹ اتنی دیرمیں یہ کیوں کیا،یہ توگھنٹوں کی بات تھی۔میاں صاحب یہ میراآپ کے خلاف پہلاجلسہ ہے ۔ابھی توابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھیے ہوتاکیاہے۔