ایک وزیراعظم کوچارتین کےفیصلے پرپھانسی جبکہ دوسرےکوبری کردیاگیا،بلاول

پاناماکیس فیصلےسے ثابت ہوگیاکہ ملک میں شریفوں اورغریبوں کیلئےدوقانون ہیں،ان شریفوں کوکوئی جے آئی ٹی یاعدالت مجرم نہیں ٹھہراتی،چیئرمین پیپلزپارٹی کاجھنگ میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اپریل 2017 17:17

ایک وزیراعظم کوچارتین کےفیصلے پرپھانسی جبکہ دوسرےکوبری کردیاگیا،بلاول
جھنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل2017ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پاناماکیس فیصلے سے ثابت ہوگیاکہ ملک میں دوقانون ہیں،ایک قانون شریفوں کیلئے جبکہ دوسراقانون غریبوں کیلئے ہے،کوئی قانون ان شریفوں کونہیں پوچھتانہیں،کوئی جے آئی ٹی یاعدالت ان کومجرم نہیں ٹھہراتی،یہ جے آئی ٹی جس میں ان کے آفیسرزہیں اس سے کیا امیدرکھی جائے؟۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج شاہ جیونہ جھنگ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم کوآپ 4تین کے فیصلے پرپھانسی پرچڑھادیتے ہو۔جبکہ دوسرے کوبری کردیتے ہو۔جبکہ ایک کوخط نہ لکھنے پرگیلانی کوگھربھیج دیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف تھوڑی سی شرم کریں اور استعفیٰ دیں۔ہمیں دوپاکستان یادوقانون نہیں چاہیے۔بلکہ ایک پاکستان اور ایک قانون چاہیے۔ہم جدوجہدکررہے ہیں ایسے پاکستان کیلئے جس میں غریب اور طاقتورکیلئے ایک ہی قانون ہو۔

متعلقہ عنوان :