تین کو آپریٹو ہا ئو سنگ سو سائٹیز کے ایڈمنسٹریٹر ز کو عہدو ں سے ہٹا دیا گیا

جمعہ 21 اپریل 2017 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء)سیکریٹری محکمہ کو آپریشن و چیئر مین سندھ کو آپریٹو ہا ئو سنگ اتھارٹی غلا م مصطفی پُھل نے مجا ز اتھا ر ٹی کی منظو ر ی سے تین کو آپریٹو ہا ئو سنگ سو سا ئٹیز کے ایڈمنسٹرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے اور مینجنگ ڈائریکٹر سندھ ہا ئو سنگ اتھا ر ٹی کو متعلقہ سو سائٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرا ر کی معا ونت سے سو سا ئٹیز کا چا ر ج سنبھالنے اور ریکا ر ڈ تحویل میں لینے کے احکامات جا ر ی کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نو ٹیفیکیشن کے مطا بق ایڈمنسٹریٹر ایم ایس پا کستا ن پو سٹ آفس ور کرز کو آپریٹو ہا ئو سنگ سوسائٹی لمیٹڈ کرا چی اقبا ل حسین چنا ، ایڈ منسٹریٹر ایم ایس پی سی ایس اے آر ایمپلا ئز کو آپویٹو ہائوسنگ سو سائٹی لمیٹڈ کرا چی اعجا ز حسین شا ہ اور ایڈمنسٹریٹر ایم ایس و اپڈا تھر مل کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ سکھر پر ویز اقبا ل کو ان کے عہدو ں سے ہٹا یا گیا ہے ۔