چینی تعمیراتی گروپ ’’حیبی جیانزن آرکیٹیکچرل گروپ‘‘ کا پاکستان کے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار

جمعہ 21 اپریل 2017 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) چینی تعمیراتی گروپ حیبی جیانزن آرکیٹیکچرل گروپ پاکستان کے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے پر تیار ہو گیاہے، اس سلسلے میں گروپ کے ایک وفد نے لی جیانزن کی قیادت میں پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ماربل و گرینائٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے ممکنہ شعبوں میں مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی وفد کو ملک میں ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کی استعداد سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاسڈیک کے منصوبوں اور سیکٹر کی ترقی کیلئے بروئے کار لائی جانے والی کوششوں کے بارے میںبتایا گیا۔ وفد کے ساتھ دونوں اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے مشترکہ منصوبوں پر بھی بات کی گئی چینی وفد نے پاسڈیک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سیکٹر کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے چیف ایگزیگٹو آفیسر پاسڈیک کیساتھ تبادلہ خیالات میںطے کیا کہاس سلسلے میں پاسڈیک اور حیبی جیانزن آرکیٹیکچرل گروپ کے درمیان جلد مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :