نارنگ منڈی: کانٹا تبدیل نہ ہونے پر ڈرائیور کی حاضر دماغی، فیض احمد فیض ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

جمعہ 21 اپریل 2017 17:31

نارنگ منڈی: کانٹا تبدیل نہ ہونے پر ڈرائیور کی حاضر دماغی، فیض احمد فیض ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس ٹرین شاہدرہ کے قریب کانٹا تبدیل نہ ہونے کے باعث ڈرائیور کی حاضر دماغی سے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ لاہور سے شام ساڑھے چھ بچے نارووال روانہ ہونے والی فیض احمد فیض ایکسپریس جب شاہدرہ سے روانہ ہوئی تو ڈرائیور نے کانٹا تبدیل نہ ہونے پر ہنگامی بریک لگائے جس سے ٹرین زور دار جھٹکے سے کھڑی ہو گئی۔

سیٹوں پر بیٹھے مسافر نیچے گر پڑے۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ کانٹا مین کی غلطی کے باعث نارووال سیکشن کا کانٹا تبدیل نہ کیا گیا۔ ڈرائیور کے مطابق اگر فوری ہنگامی بریک نہ لگائے جاتے تو ٹرین الٹنے کا خطرہ تھا جس کی وجہ سے مجبوراً ہنگامی بریک لگانا پڑے۔ریلوے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے باعث مسافروں نے ڈیلی پسنجرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ عبدالقیوم کی قیادت میں شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :