باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ،ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

جمعہ 21 اپریل 2017 17:31

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) تحصیل خارمیں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ہونے سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ْ جاں بحق شخص کی لاش کو بھی ہسپتال منتقل کردی گئی ،ْدھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔