Live Updates

پانامہ کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ْ عمران خان مریم نواز سے معافی مانگیں ،ْزیب جعفر

جمعہ 21 اپریل 2017 17:31

پانامہ کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ْ عمران خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہاکہ پانامہ کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، عمران خان مریم نواز سے معافی مانگیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ مریم نواز قوم کی لیڈر ہیں ، عمران خان قوم کی بیٹی مریم نواز سے معافی مانگیں انہیں عدالت عظمیٰ نے کلین چٹ دے دی ، نوازشریف کل بھی وزیر اعظم تھے اور آئندہ بھی وزیر اعظم رہیںگے تاہم مسلم لیگ کا ووٹ بنک بڑھتا جا رہاہے ،آئندہ عام انتخابات میں بھی نوازشریف دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے پر قوم اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، عمران خان نے جو عدالت میں ثبوت دیئے عدالت نے انہیں مسترد کردیا ہے ، عمران خان ایک سال کے بعد قومی اسمبلی میں آئے۔

(جاری ہے)

زیب جعفر نے کہاکہ مریم نواز وزیر اعظم کی مشاورت سے کام کررہی ہیں ۔ عمران خان ان سے خوفزدہ ہیں ۔انہیں آج قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔

اس موقع پر شکیلہ لقمان نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے پر قوم اور قائدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اللہ تعالیٰ نے قیادت کو سرخرو کیا ۔عمران خان نے قوم کاوقت ضائع کیا ۔ اس موقع پر طاہرہ بخاری نے کہاکہ مریم نواز ہماری لیڈر ہیں ان پر کوئی الزام نہیں ۔عمران خان کے پی کے میں تعلیم اور ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنائیں ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی فرحانہ قمر ، پروین مسعود بھٹی اور خالدہ منصور بھی موجود تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات