پاناما کیس فیصلے کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوادی گئی

جمعہ 21 اپریل 2017 17:31

پاناما کیس فیصلے کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوادی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوادی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلے کی کاپی نیب ،ْ ایف آئی اے ،ْاسٹیٹ بینک ،ْ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سربراہوں کو بھجوائی گئی ہے ،ْان اداروں کو7 روز میں افسران کینام سپریم کورٹ کے لارجربینچ کوبھجوانے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نیب ،ْایف آئی اے ،ْاسٹیٹ بینک ،ْ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :