ضروری ہے پی پی اور پی ٹی آئی مل کر احتجاج کریں ،ْسعید غنی

عمران خان پہلے والا رویہ رکھتے ہیں تو پھر اتحاد نہیں ہوسکتا ،ْ رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 21 اپریل 2017 17:30

ضروری ہے پی پی اور پی ٹی آئی مل کر احتجاج کریں ،ْسعید غنی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے ضروری ہے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مل کر احتجاج کریں، عمران خان اگر پہلے والا رویہ رکھتے ہیں تو پھر اتحاد نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں ،ْجے آئی ٹی میں شامل ایک ادارے کو چھوڑ کر دیگر وزیراعظم کے ماتحت ہیں، انصاف کا تقاضہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں اور جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کے بعد اگر معاملہ صاف ہو تو پھر آکر وزیراعظم بن جائیں ، وزیراعظم کی وجہ سے پاکستان بدنام نہیں ہوناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :