ایفی ڈرین کوٹہ کیس؛ علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی گئی

جمعہ 21 اپریل 2017 17:30

ایفی ڈرین کوٹہ کیس؛ علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء)ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹیعلی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی کی سربراہی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے 12 مئی تک مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔