چاغی میں فورسزکی کارروائی، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

جمعہ 21 اپریل 2017 17:30

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چاغی میں حساس اداروں اور سکیورٹی فورسزنے مصدقہ اطلاعات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد بڑی مقدار میں ہے جو کہ غارمیں چھپایا گیا تھا جب کہ بارودی مواد کی برآمد گی کے بعد علاقے کے قریب تمام راستوں پرچیکنگ مزید سخت کردی گئی ۔