تمام جماعتیں حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنائیں ،ْشیخ رشید احمد کی تجویز

پی ٹی آئی اور پی پی میں کوئی درمیانی راستہ نکالنا ہوگا ،ْپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 17:29

تمام جماعتیں حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنائیں ،ْشیخ رشید احمد کی تجویز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ر شید احمد نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنائیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام جماعتیں حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنائیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ دو مضمونوں میں فیل ہوئے اور تین میں سپلی آنے کے بعد بھی پپو پاس ہو گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہوں، سراج الحق سمیت سب لوگ آن بورڈ ہیں،پی ٹی آئی اور پی پی میں کوئی درمیانی راستہ نکالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی جگہ بلاول ہوں تو تحریک انصاف کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور فضل الرحمان،اسفند یار ولی کی چابی بھی آصف زرداری کے پاس ہے۔