بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے میکنزم بنا دیا ، ثبوت فراہم کرنے والے کاشناختی کارڈ بحال کیاجائے گا ،ْمرتضیٰ جاوید عباسی

بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے بعض سیاسی جماعتوں نے سیاست کرنے کی کوشش کی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 17:24

بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے میکنزم بنا دیا ، ثبوت فراہم کرنے والے کاشناختی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء)ڈپٹی سپیکر قومی سمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاہے کہ بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے میکنزم بنا دیا ، ثبوت فراہم کرنے والے کاشناختی کارڈ بحال کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پہلے وقفہ سوالات شروع کیا گیا اس دوران قائد حزب اختلاف بات کررہے تھے لیکن عمران خان نے بولنے کی کوشش کی میں نے عمران خان سے کہاکہ اگر آپ کا سوال ہے تو پہلے جمع کروائیں تاہم وزیر برائے پارلیمانی امور کے سمجھانے کے باوجود عمرا ن خان ایوان سے چلے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ ایوان قانون کے مطابق چلایا جاتاہے کسی کی مرضی پر نہیں ،کل کو مٹھائیاں تقسیم کرنے والے آج ایوانوں میں سیاہ پٹیاں باند ھ کر آئے تھے ،کیا پانامہ کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کیا ہے ۔ مرتضیٰ جاوید نے کہاکہ بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے بعض سیاسی جماعتوں نے سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔