Live Updates

عمران خان کی 7استدعائیں عدالت نے مسترد کردیں، تحریک انصاف جھوٹ کے پلندوں کے ساتھ عدالت گئی ،ْ طارق فضل چوہدری

جہانگیر ترین اور عمران خان خود ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ، قوم کو جواب دیں ،ْ دانیال عزیز ،ْ طلال چوہدری کی گفتگو عمران خان کے دعوے ہمیشہ جھوٹے تھے عوام اب گمراہ نہیں ہوں گے

جمعہ 21 اپریل 2017 17:24

عمران خان کی 7استدعائیں عدالت نے مسترد کردیں، تحریک انصاف جھوٹ کے پلندوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ چوہدری طارق فضل،ْ دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی 7استدعائیں عدالت نے مسترد کردیں، تحریک انصاف جھوٹ کے پلندوں کے ساتھ عدالت گئی ، جہانگیر ترین اور عمران خان خود ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ، وہ اس بارے قوم کو جواب دیں ۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔

ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان جھوٹے الزامات کے ساتھ عدالت میں کچھ بھی ثابت نہیں کرسکے۔ وزیر اعظم نواز شریف عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں عدالت کے اکثریتی ججزنے فیصلہ دے کر قوم کو انصاف فراہم کیا۔ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

طارق فضل نے کہاکہ عدالت کا فیصلہ بڑا واضح ہے ۔

دانیال عزیز نے میڈیاکو بتایاکہ عمران خان اخلاقات کا درس دیتے پھرتے ہیں حالانکہ عمران خان اور جہانگیر ترین خود ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ۔پانامہ کیس میں میاں نواز شریف کے پورے خاندان کا نام تھا مگر کسی عدالت نے فیصلے میں مریم نواز شریف کے متعلق کسی بھی الزام سے تعلق نہیں لکھا۔ طلال چوہدری نے میڈیا کو بتایاکہ عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف مریم نواز اور ان کی فیملی کو کامیابی ملی ہے ۔ عمران خان کے دعوے ہمیشہ جھوٹے تھے عوام اب گمراہ نہیں ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات