بلومبرگ نے صحت مند ممالک کی فہرست جاری کردی، قطر خلیجی ریاستوں کاصحت مند ترین ملک قرار

جمعہ 21 اپریل 2017 17:07

بلومبرگ نے صحت مند ممالک کی فہرست جاری کردی، قطر خلیجی ریاستوں کاصحت ..
بیروت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21اپریل2017ء) :۔بلومبرگ نے سال 2017ء کے صحت مند ترین ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق قطر خلیجی ریاستوں کا صحت مند ترین ملک ہے۔

(جاری ہے)

گلف نیوز کےمطابق قطرخلیجی ممالک میں حفظان صحت کے اصولوں اورلوگوں میں صحت مندی کے لحاظ سے پہلے نمبرپر ہے، جبکہ عرب ممالک میں قطرکادوسرا نمبر ہے۔عرب ممالک میں لبنان صحت کے لحاظ سے پہلے نمبر پرہے۔خلیجی ممالک میں صحت کے لحاظ سے بحرین دوسرے نمبرپر،متحدہ عرب امارات تیسرے پر اورعمان چوتھے نمبر پرہے۔ جب کہ دنیا کا صحت مند ترین ملک اٹلی ہے۔

متعلقہ عنوان :