صوابی، بٹاکڑہ میں ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

جمعہ 21 اپریل 2017 17:24

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) موضع بٹاکڑہ میں ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا جب کہ ٹوپی پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے 24گھنٹے کے اندر مقتول شایان کے قاتلان کو آلہٰ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ زوجہ انعام اللہ سکنہ بٹاکڑہ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے محمد شایان کو مبینہ طور پر اسد خان اور حافظ رحمن نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

جس پر ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز آبازئی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ٹوپی ایس ایچ او فواد خان اور تفتیشی آفیسر زر نبی خان نے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی ایس پی آبازئی نے ایس ایچ او فواد خان اور زر نبی خان کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز موضع بٹاکڑہ ٹیلر شاپ میں محمد شایان ولد انعام اللہ ساکن بٹاکڑہ علی زئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا جس کی دعویداری مقتول کی والدہ مسماة(ر) نے ٹیلر ماسٹر خافظ الرحمن ولد عابد الرحمن ،اسد خان ولد گل حسن ساکنان بٹاکڑہ پر ظاہر کی ،تھانہ ٹوپی نے بر وقت کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان کو آلہٰ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیے دوسرے واقعہ میں تھانہ اُتلہ ایس ایچ او شمس القمر خان نے بیوی کی قاتل روزی خان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے ملزم روزی خان نے اپنی بیوی مسماة (ر) کی بڑی بے دردی سے قتل کیا تھا ،بعد ازاان کی لاش قریبی چشمے سے ملی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے ایس ایچ او شمس القمر خان بمع نفری پولیس نے بدوران گشت ملزم روزی خان کو گرفتار کیا جنہوں نے قتل کی ذمہ داری قبول کی واضع رہے کہ چار سال قبل انہوں نے بیوی کو گھریلوناچاقی پر قتل کیا تھا ۔