چکوال، بد بخت بیٹے نے بیوی کیساتھ ملکر بیوہ ماں کوتشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا

جمعہ 21 اپریل 2017 17:24

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) بد بخت بیٹے نے بیوی کے ساتھ ملکر بیوہ ماں کوتشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا اور بیوہ کے مرحوم خاوند کی ملکیت مکان پر قبضہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

سلیما خانم بیوہ زوجہ صوبیدار محمد حسین ساکن چکوڑہ نے ڈی پی او چکوال کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ وہ جائے نماز پر نماز ادا کر رہی تھی کہ اس کا بیٹا ساجد حسین آیا اور کہا کہ یہ گھر میرا ہے اور فوری طور پر رضوان حسین بیٹے کے ہمراہ گھر سے نکل جائو اس دوران ساجد حسین کی بیوی بندوق لے کر آ گئی تو دونوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ساجد کی بیوی نے میرا گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی اس دوران ساجد کی بیوی ناہیدہ نے سیدھی بندوق میری چھاتی پر تان لی اور فوری طور پر گھر سے نکل جانے کا کہا اسی دوران میری چیخ و پکارسن کر میری بیٹی انیسہ خانم اور حاجرہ خانم آگئیں جنہوں نے بڑی مشکل سے میری جان چھڑوائی اس دوران ساجد حسین نے میری بیٹے رضوان حسین کو بھی دھمکی دی کہ وہ اسے منشیات ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں ملوث کرا دے گا بیوہ خاتون نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ ساجد حسین اس کا بیٹا ہے مگر وہ غلط سوسائٹی میں چلا گیا ہے اور اس نے نا فرمانی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں بیوہ نے ڈی پی او سے داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :