لیویز فورس نے ضلع میں پولیو مہم احسان طریقے سے مکمل کی ،ڈپٹی کمشنرکوہلو

جمعہ 21 اپریل 2017 17:24

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل آختر نے کہا ہے کہ لیویز فورس کوہلو نے ضلع میں پولیو مہم احسان طریقے سے مکمل کیا فورس کے جوانوںنے عدم سہولیات کے ہوتے ہوئے بھی ضلع کے دشوار گزارعلاقوں کاہان،جنت علی،ٹالی کوخ،سفید میں گھر گھر پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر ایک ذمہ دار فورس ہونے کی دلیل دی ہے میں اپنی طرف سے تمام لیویز فورس کے اہلکاروں اور رسالدار شیر محمد کو داد دیتا ہوں جنہوں نے بہترین طریقے سے ضلع میں پولیو مہم مکمل کی ۔

متعلقہ عنوان :