مشال کیس ،ْتین ملزمان کا صحت جرم سے انکار ،ْجیل بھیج دیا گیا

جمعہ 21 اپریل 2017 17:19

مشال کیس ،ْتین ملزمان کا صحت جرم سے انکار ،ْجیل بھیج دیا گیا
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) مشال قتل کیس کے تین ملزمان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیئے گئے، عدالت میں صحت جرم سے انکارپرتینوں ملزمان کوجیل بھیج دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

مشال قتل کیس میں تین ملزمان کوچارروزہ ریمانڈ ختم ہونے پر اعترافی بیان رکارڈکرانے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیاتوتینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس کے بعدیونیورسٹی کیسپرنٹنڈنٹ افسرخان ،ْآفس اسسٹنٹ سجاداورطالب علم ولید کوجیل منتقل کردیاگیا۔مالاکنڈ ایجنسی کے پہاڑی علاقے پلئی سے ایک ملزم عمران کو حراست میں لے لیاگیا ،ْ مشال کیس میں باضابطہ طورپر گرفتارملزمان کی تعداد32 ہے جن میں سے 13 ملزمان ریمانڈ پر ہیں جبکہ 19 کوجیل بھیج دیاگیاہے۔