امریکہ کی 10ریاستوں میں حالیہ چند ہفتون کے دوران فوڈ پوائیزننگ سے 98 افراد ہلا ک ہوئے

جمعہ 21 اپریل 2017 17:18

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) امریکہ کی 10ریاستوں میں حالیہ چند ہفتون کے دوران فوڈ پوائیزننگ سے 98 افراد ہلا ک ہو گئے جس کے بعد امریکی سینٹر فا ڈزیزیز کنٹرول اور پریوینشن حرکت میں آگیا اور ہزاروں ٹیسٹوں کے بعد قرارد یا کہ کچادودھ اور پولٹری مصنوعات کی وجہ سے سالمو نیلا نامی جر ثومے فوڈ پوائیزننگ کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی 10ریاستوں میں حالیہ چند ہفتون کے دوران فوڈ پوائیزننگ کے باعث 24000 افراد بیمار ہو ئے ہیں۔ امریکی سینٹر فا ڈزیزیز کنٹرول اور پریوینشن نے عواالناس سے کہا ہے کہ وہ پولٹری کی تمام مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کو اچھی طرح دھوئے بغیر استعمال نہ کریں اس طرح انڈوں اور دودھ کو اچھی طرح ابالنے کے بعد استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :