ای سگریٹ بھی تمباکو والی سگریٹ کی طرح صحت کے لئے مضر ہے، طبی ماہرین

جمعہ 21 اپریل 2017 17:18

ای سگریٹ بھی تمباکو والی سگریٹ کی طرح صحت کے لئے مضر ہے، طبی ماہرین
دوبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) متحدہ عرب امارات کے طبی ماہرین نے ای سگریٹ استعمال کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ای سگریٹ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ رہیں کیونکہ یہ سگریٹ بھی تمباکو والی سگریٹ کی طرح صحت کے لئے مضر ہے ۔

(جاری ہے)

گلف نیوز نے یونیورسل ہسپتال کے چیف میڈیکل افسرجارجی کوشی کے حوالہ سے بتایا کہ ای سگریٹس کے محفو ظ ہونے بارے کوئی مطالعاتی تحقیق مو جود نہیں ہے بلکہ اس سگریٹ میں چونکہ مختلف کیمیکلز سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں لہذا یہ بھی تمباکو والی سگریٹ کی طرح صحت کے لئے مضر ہے۔

اس کے علاوہ اس سگریٹ کے چونکہ کئی برانڈز ہوتے ہیں اس لئے ان کا کوئی خاص میعار بھی مقر نہیں ہے انہوں نے نو جوانوں پر زور دیا کہ وہ ای سگریٹس کے محفوظ رار دئے جانے کے حوالہ سے کسی کے جھانسے میں نہ آئیں ۔