پرکنی کے مقام پرکیری سوزوکی گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیورسمیت دو افراد جاں بحق

جمعہ 21 اپریل 2017 17:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) مانگل سے بانڈہ پیر خان جانے والی کیری سوزوکی گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو کھائی سے نکالا، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مانگل نصیر خان بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقہ مانگل سے بانڈہ پیر خان جانے والی کیری سوزوکی نمبری پی 126- پرکنی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں گاڑی میں ڈرائیور سمیت دو افراد محمد ایاز اور سدھیر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

موقع پر موجود مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو واقعہ سے متعلق اطلاع دی جس کا تربیت یافتہ عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں تاہم جب دونوں افراد کو کھائی سے باہر نکالا گیا تو اس وقت تک وہ دونوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ واقعہ سے متعلق اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مانگل نصیر خان بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :