تمام محکمے مردم شماری کے عملے کے ساتھ تعاون کریں،کمشنر شہیدبینظیرآباد ڈویژن

جمعہ 21 اپریل 2017 17:17

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) کمشنر شہیدبینظیرآباد ڈویژن ڈاکٹروسیم شمشاد نے کہا ہے کہ تمام محکمے مردم شماری کے عملے کے ساتھ تعاون کریں وہ چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں ڈی آئی جی شہیدبینظیرآباد اقبال دارا،ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹرفرخ لنجار،ایس ایس پی نوشہروفیروز پرویز چانڈیو،ایس ایس پی شہیدبینظیرآباد تنویرحسین تنیو،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر فاروق بلو، ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد محمدنعمان صدیق لاٹکی،پاک آرمی کے کرنل امجد،کرنل سہیل کے علاوہ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹرایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ مردم شماری کے اسسٹنٹ کمشنر منورعلی نے بتایا کہ شہیدبینظیرآباد ڈویژن میں 25 اپریل سے مردم شماری شروع ہورہی ہے اور چھٹی مردم شماری کا پہلا فیزبخوبی سرانجام دیا جا چکا ہے جبکہ دوسرا فیز 25 اپریل سے شروع ہورہا ہے جسکے لئے ضلع اور تعلقہ سطح پر اسٹاف کی تعیناتی ہوچکی ہے شہیدبینظیرآباد ڈویژن میں مردم شماری کے 15 اضلاع ،78 سینسزچارجز،450 سرکل اور 3560 بلاک قائم کئے گئے ہیں ڈویژنل اور ضلع سطح پر کنٹرول روم اور شکایتی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں اور متعلقہ عملے کو مطلوبہ سامان اور نقشے فراہم کردیئے گئے ہیں پہلے مرحلے میں 25 اپریل سے 27 اپریل تک گھروں کی خانہ شماری ہوگی اور 28 اپریل سے 7 مئی تک مردم شماری ہوگی انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع شہیدبینظیرآباد میں 1188 بلاک، 140 سرکل اور 20 چارجز قائم کئے گئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ مردم شماری کا ہر مرحلہ اہم ہے تمام محکمے مردم شماری میں تعاون کریں اور سہولت فراہم کریں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے فیلڈ عملے کو شدید گرمی اور لو سے بچانے کے لئے ہیٹ اسٹروک مراکز قائم کئے جائیں اور بنیادی صحت مراکز اور تعلقہ ہسپتالوں میں ٹائم بڑھا کر شام 5 بجے تک کھلا رکھا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ مردم شماری کے فارم بھرنے کے لئے پینسل کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عملے کے نہ پہنچنے کی شکایات ڈویژنل کمشنر اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں قائم کنٹرول روم پر درج کرائیں۔

متعلقہ عنوان :