پنجاب کے 36 اضلاع میں ہیپاٹائٹس ٹریٹمنٹ فلٹر کلینکس رواں برس میں فعال ہو جائیں گے

جمعہ 21 اپریل 2017 17:04

راولپنڈی۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں ہیپاٹائٹس ٹریٹمنٹ فلٹر کلینکس قائم کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات شروع کر دیئے گئے ، تمام کلینکس رواںبرس کے آخر تک ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی شروع کر دیں گے۔جدید مشینری اور طبی سہولتوں سے آراستہ ان فلٹر کلینکس میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ اپنی نوعیت کے پہلے جدید ہیپاٹائٹس ٹریٹمنٹ فلٹر کلینک کے افتتاح کے موقع پر ہی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب کے 36 اضلاع میں فلٹر کلینکس بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد منصوبے کی فزیبلٹی ،مقامات کے تعین اور اخراجات کے تخمینے کے لیے تما م متعلقہ اداروں نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور ہیپاٹائٹس ٹریٹمنٹ فلٹر کلینکس کے قیام کے منصوبے پر عملی کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :