بجلی نادہندگان کیخلاف کیسکومجسٹریٹ کی کچلاک میں کارروائی

بوستان کے علاقہ سی4 غیرقانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے

جمعہ 21 اپریل 2017 17:03

بجلی نادہندگان کیخلاف کیسکومجسٹریٹ کی کچلاک میں کارروائی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئررحمت اللہ بلوچ کی ہدایت پر نادہندگان اوربجلی چوروںکے خلاف کیسکوکی کارروائیاں جاری ہے جس کے تحت سپیشل مجسٹریٹ کیسکوسینٹرل سرکل نے ایس ڈی اوکچلاک سب ڈویژن سید علی شاہ ،لائن سپرنٹنڈنٹ بیگ محمددہوار اورپولیس پارٹی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

جس کے دوران کچلاک کے علاقہ بوستان سے 4غیرقانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے جن کے خلاف مزیدقانونی کارروائی جاری ہے۔واضح رہے کہ بجلی چوروںاورنادہندگان کے خلاف کیسکوکی مختلف ٹیموںکی کارروائیاںجاری ہے لہٰذاتمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بلوںکی بروقت ادائیگی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری سے اجتناب کریں بصورت دیگر کیسکوکی ٹیمیں اُنھیںبھاری جرمانہ عائدکرنے کے علاوہ اُن کے برقی آلات اورٹرانسفارمرزبھی اُتارکرقبضہ میں لے گی اوراس دوران کسی بھی صارف کے نقصان یازحمت کے ذمہ دارنہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :