پانامہ زدہ حکمران ملک سے بجلی اور گیس چوری روکنے میں بُری طرح ناکام ہو گئے ہیں‘عابد حسین صدیقی

جمعہ 21 اپریل 2017 17:01

پانامہ زدہ حکمران ملک سے بجلی اور گیس چوری روکنے میں بُری طرح ناکام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت نے عوام کو سوائے بُری خبروں کے کچھ نہیں سنایا پانامہ زدہ حکمران ملک سے بجلی اور گیس چوری روکنے میں بُری طرح ناکام ہو گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے تیل و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا جس میں انہوںنے کہاکہ ملک میں آٹھ ارب روپے کی گیس چوری ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوری پر قابو پانا چور حکمرانوں کے بس کی بات نہیں حکمرانوں کی گڈ گورننس اشتہاروں کی حد تک ہے عملی طور پر ملک کو بدترین حالات کی طرف دھکیل دیا گیا ہے عوام مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں اور تحریک انصاف کی چالاکیوں سے تنگ آ چکے ہیں دونوں جماعتوں نے عوام کو نان ایشوز میں الجھا رکھا ہے مسلم لیگ ن مرکز اور پنجاب جبکہ تحریک انصاف کے پی کے میں کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکیں دونوں جماعتوں نے عوام کے چار سال محاذ آرائی کی نذر کر دیئے۔