کراچی، بلدیاتی فنڈزمیں خوردبرد کا الزام ثابت ہونے پر سابق ٹاؤن میونسپل آفیسر مظہر علی اور ممتاز چنہ کو 7-7سال قید کی سزا سنادی گئی

جمعہ 21 اپریل 2017 17:01

کراچی، بلدیاتی فنڈزمیں خوردبرد کا الزام ثابت ہونے پر سابق ٹاؤن میونسپل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے بلدیاتی فنڈزمیں خوردبرد کا الزام ثابت ہونے پر سابق ٹاؤن میونسپل آفیسر مظہر علی اور ممتاز چنہ کو 7-7سال قید کی سزا اور کرپشن کی رقم کا 50فیصد جرمانہ کے طور پر جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں بلدیاتی فنڈ میں کرپشن سے متعلق دائر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق افسران ٹاون میونسپل آفیسرزمظہر علی اور ممتاز علی چنہ پر تعلقہ میرپور بٹھورو ضلع سجاول میں ترقیاتی کاموں کے لئے جاری رقم میں 3 کروڑ 72 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد کی رقم میںخوردبرد کا الزام ثابت ہونے پر دونوں کو 7،7 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کرپشن کی رقم کا 50،50 فیصد جرمانے کے طور پر جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ریفرنس کے میں نامزد تیسرے ملزم غلام حسین سموں کو بھی معاونت کے جرم میں 2 سال قید اور 9 لاکھ 26 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے ریفرنس میں شریک ایک اور ملزم محمدواصف کو بری کردیا جبکہ سزا یافتہ ملزمان کو دس سال کے لئے عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نا اہل بھی قرار دیا۔عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے مطابق ملزمان دس سال تک کسی بینک سے قرضہ بھی حاصل نہیں کرسکتے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید 2 سال قید کی سزا بھگتنی پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :