ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزادکی ایک مقدمے میں 5لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور

جمعہ 21 اپریل 2017 17:01

ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزادکی ایک مقدمے میں 5لاکھ روپے کے عوض ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزادکی 5لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے ۔جمعہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں لانڈھی تھانے میں درج ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے لانڈھی تھانے میں درج ایک مقدمہ میں سلیم شہزاد کی 5لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے ۔دوران سماعت سلیم شہزاد نے عدالت کو بتایا کہ انہیں جناح اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہاں کی سی ٹی اسکین مشین خراب ہے ۔عدالت نے ملزم کو دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔