سندھ ہائی کورٹ کا کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو رہا کرنے کا حکم

جمعہ 21 اپریل 2017 17:01

سندھ ہائی کورٹ کا کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وائس چیئرمین فشرمین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی اثاثہ جات بنائے جانے کے الزام میں گرفتار سابق وائس چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کو ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باعث رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں سابق وائس چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی سلطان قمرصدیقی پر نیب کی جانب سے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں سلطان قمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سلطان قمر پر جو الزامات لگائے گئے ہے اس پر ریفرنس نہیں بنتا گرفتاری کے بعد بھی مزید مقدمات بنائے گئے ملزم سانحہ صفورہ کیس میں ملٹری کورٹ سے بھی بری ہوچکا ہے۔

عدالت میں نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ سلطان قمر کیخلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کیا گیا عدالت نے ملزم کیخلاف ثبوت نہ ہونے کے باعث سلطان قمر صدیقی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ملزم کو گزشتہ ہفتہ نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :