سندھ ہائیکورٹ ،پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ کی منسوخی کیخلاف ڈاکٹریوسف کی درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے 12مئی تک جواب طلب

جمعہ 21 اپریل 2017 17:01

سندھ ہائیکورٹ ،پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ کی منسوخی کیخلاف ڈاکٹریوسف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ کی منسوخی کے خلاف ڈاکٹریوسف کی درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے 12مئی تک جواب طلب کرلیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں بلدیاتی انتخابات میں ڈاکٹر یوسف کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ان کے موکل نے نوشہرو فیروز میں بحیثیت آزاد امیدوار بلدیاتی الیکشن لڑا اور سیٹ حاصل کی چار آزاد امیدوار پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر گئے اور نوشہرو فیروز کا ایک آزاد امیدوار ڈاکٹر یوسف کی ٹکٹ پیپلز پارٹی نے منسوخ کرواکے اپنا امیدوار منتخب کروایا عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے بارہ مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :