سندھ ہائی کورٹ نے شرمیلا فاروقی کی نا اہلی سے متعلق نیا بینچ تشکیل دینے کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا

جمعہ 21 اپریل 2017 17:01

سندھ ہائی کورٹ نے شرمیلا فاروقی کی نا اہلی سے متعلق نیا بینچ تشکیل دینے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں شرمیلہ فاروقی کو نا اہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے شرمیلا فاروقی کی نا اہلی سے متعلق نیا بینچ تشکیل دینے کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں نیب کی جانب سے شرمیلا فاروقی کو نا اہل قرار دیے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرمیلا فاروقی نے پلی بارگیننگ کی اور وہ اکیس سال کے لئے کسی بھی سرکاری عہدے کے لئے نااہل ہیں۔

شرمیلا فاروقی پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوچکے ہے عدالت میں شرمیلا فاروقی کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرمیلا فاروقی کیخلاف درخواست کی سماعت پہلے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس فاروق شاہ کر چکے ہیں ۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئی شرمیلا فاروقی کی نااہلی سے متعلق نیا بینچ تشکیل دینے کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا۔ واضح رہے شرمیلا فاروقی نے نیب کی جانب سے نا اہلی کی درخواست کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔