پانامہ فیصلہ دوسرے روز بھی موضوع بحث رہا، (ن) لیگ کا جشن جاری

جمعہ 21 اپریل 2017 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پانامہ کیس کافیصلے دوسرے روز بھی موضوع بحث رہااور عوام اپنی اپنی دانست کے مطابق فیصلے پر گفتگو کر رہے ۔ سرکاری و نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر پانامہ کا فیصلہ موضوع بحث رہا اور طویل بحث و مباحثہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے پانامہ کا فیصلہ حق میں آنے کی خوشی میں دوسرے روز بھی جشن منایا ۔اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور کارکن اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سیکرٹریٹ میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ مختلف تجارتی مراکز میں بھی (ن) لیگ سے وابستگی رکھنے والے تاجروں کی طرف سے مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :