امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں استحکام، برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ

جمعہ 21 اپریل 2017 16:58

امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں استحکام، ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یوروکی قدروں میں استحکام رہا تاہم برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے تاہم برطانوی پائونڈ کی قدر میں 8 پیسے کی تیزی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.06 روپے اور قیمت خرید 26.40 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.79 روپے اور قیمت خرید 26.39 روپے پر بند ہوئے۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 113.36 روپے اور قیمت خرید 110.67 روپے پر مستحکم رہی۔ دریں اثناء برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 135.27 روپے سے بڑھ کر 135.35 روپے اور قیمت خرید 132.06 روپے سے بڑھ کر 132.15 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :