پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کا ’’ایکاڈیکس‘‘ نمائش کا اعلان

جمعہ 21 اپریل 2017 16:58

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم ای) نے 4 روزہ ’’ایکاڈیکس‘‘ نمائش کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر فتح ککڈا نے میڈیا کو جاری تفصیلات میں بتایا کہ نمائش ایکسپوسینٹر کراچی میں 26 اپریل سے شروع ہو کر 29 اپریل کو اختتام پذیر ہوگی جس کا انعقاد ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی نمائش ’’ایگا ٹیکس‘‘ کے دوران کیا جائے گا۔

نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں پی سی ڈی ایم اے نے صف اول کے ایونٹس آرگنائزر فیکٹ کے ساتھ ایم اویو پر سائن کیا ہے جس کے تحت فیکٹ پی سی ڈی ایم اے کو نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا تعاون پیش کرے گا۔ ناصر فتح ککڈا نے مزید کہاکہ ایکسپو سینٹر کا ہال نمبر 3 پی سی ڈی ایم اے کی نمائش کے لیے مختص ہو گا۔

(جاری ہے)

نمائش میں 100 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ 35 ممالک کے تجارتی وفود کی شرکت کے علاوہ مقامی صنعتوں اور کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیوز اور ڈائریکٹرز بھی بڑی تعداد میں نمائش کا دورہ کریں گے۔

نمائش میں برطانیہ، جرمنی، سوئٹزر لینڈ، ترکی، بھارت، انڈونیشیا، تائیوان سمیت دیگر ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نمائش میں برآمدی صنعتوں کو ایک چھت تلے خام مال کی خریداری سے لے کر جدید مشینری سے ہم آہنگ ہونے کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے جبکہ غیر ملکی تجارتی وفود سے ون ٹو ون ملاقاتوں، بزنس میٹنگز اور کاروباری سودے طے کرنے کے بھی بھرپور مواقع ملیں گے، نیز نمائش میں ٹیکنیکل سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :