وزیر اعظم سے استعفیٰ کا غیر آئینی مطالبہ کرنے والے بار بار توہین عدالت کر رہے ہیں، نواز شریف اپنا حساب دے کر سرخرو ہو چکے، ڈاکٹر آصف کرمانی

جمعہ 21 اپریل 2017 16:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا غیر آئینی مطالبہ کرنے والے بار بار توہین عدالت کر رہے ہیں، سراج الحق مولانا مودودی کی جماعت کے کھوٹے سکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنا حساب دے کر سرخرو ہو چکے۔ اب عمران خان، جہاز ترین ، علیم خان اور دوسروں کی باری ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی طور پر بلیک میل نہیں ہونگے۔ بلیک میلرز واویلا کرتے رہیں، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔